ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریائی میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب میں تیزی

شمالی کوریائی میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب میں تیزی

Sun, 30 Jul 2017 19:48:01  SO Admin   S.O. News Service

ویانا30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے اپنے ہاں امریکی میزائل شکن نظام کی تنصیب کاعمل تیزکر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق امریکی فوج اپنے اسٹریٹیجک اثاثے بھی جنوبی کوریا پہنچا دے گی۔کمیونسٹ شمالی کوریا کی جانب سے ایک نیا میزائل داغا گیا تھا، جو جاپان کی سمندری حدود کے قریب گرا تھا۔ جنوبی کوریا کی برطرف شدہ خاتون صدر پارک گن ہے کے دور میں امریکا سے تھاڈ نامی میزائل شکن نظام جنوبی کوریا پہنچانے کا کام شروع کیاگیاتھا تاہم نئے جنوبی کوریائی صدر نے اس دفاعی نظام کے ماحول پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے یہ کام روک دیا تھا۔


Share: